Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی جہلم میں جعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر، درجنوں فیکٹریاں فعال ہو گئیں

جہلم: گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی جہلم شہر اور گردونواح میں جعلی مشروبات کا دھندہ عروج پر، درجنوں فیکٹریاں فعال ہو گئیں، معروف برانڈز سے ملتے جلتے ناموں والے غیر معیاری مشروبات کی بھرمار، اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں مشروبات کی تیاری کے بعد بوتلوں پر جعلی لیبل لگائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل چشم پوشی کے باعث غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت کا دھندا ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے۔ شہر کے گنجان اور پوش علاقوں میں قائم چھوٹی بڑی درجنوں فیکٹریوں میں بڑی فیکٹریوں سے ملتے جلتے ناموں سے انتہائی مضر صحت مشروبات و جوسز تیار کر کے مارکیٹوں میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

شہر کے مختلف بازاروں میں ان مشروبات کی سرعام فروخت کا دھندا ہو رہا ہے۔ 25 روپے سے لیکر 150 روپے تک فروخت ہونیوالی جعلی مشروبات کی بوتلیں مقامی سطح پر بھری جاتی ہیں مگر لیبلز کراچی، لاہور، اسلام آباد کے لگے ہوتے ہیں۔مقامی طور پر تیار کئے جانے والے یہ مشروبات شہریوں بالخصوص بچوں میں پیٹ کے مختلف امراض کا باعث بن رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس طرف توجہ دینے کی بجائے آنکھیں موند رکھی ہیں اور ایسی فیکٹریوں کیخلاف کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button