دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد اور خواتین کا علاج اورفری ادویات دی گئیں، میڈیکل کیمپ میں فری شو گر اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کر رہے ہیں۔ کیمپ دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں میں لگایا گیا ، جس میں میڈیکل سپیشلسٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ کے ڈاکٹر ز نے شر کت کی۔

کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد اور خواتین کا علاج اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں خصوصی طور پر فری شو گر اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کی سہو لت بھی فراہم کی گئی۔ کیمپ کے آخر میں علاقہ مکینوں نے بہترین کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹر صاحبان کے ساتھ ساتھ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button