
جہلم: ہر سال کی طرح کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ہسپتال کی طرف سے ہسپتال کے رجسٹرد مستحقین کو رمضان پیکج راشن تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔
دعا کے ساتھ راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ تلاوت اور دعا کی سعادت حافظ محمد یوسف نے کی۔
اس موقع پرڈاکٹر ریٹائرد محمد یوسف،کرنل ر محمد نعیم،عبدالغفور چوہان،محمد عمر بٹ،محمد یعقوب،محمد اسحاق،حمزہ اسحاق،محمد یونس،یاسر مختیار،وحید بٹ،فاروق یوسف،محمد شکیل انصاری،محمد فرید، سب لوگ دعا میں شریک ہوئے اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔
مستحق 500 خاندانوں کو راشن دیا گیا، راشن کی تقسیم مزید 2 دن جاری رہے گی۔