
جہلم (امتیاز بیگ) پی ٹی آئی ضلع جہلم کے سابق صدر چوہدری زاہد اختر نے تحریک انصاف کی طرف سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
چوہدری زاہد اختر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 9 سال قبل گھڑے کے نشان پر (آزاد) الیکشن لڑا تھا جو کہ میری زندگی کا پہلا الیکشن تھا، اس وقت 13 ہزار ووٹ لیا تھا جبکہ اس وقت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا اور اب تو میری ووٹ میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے اور آسانی سے سیٹ نکالوں گا۔
پی ٹی آئی کے نئے ضلعی سیٹ اپ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے صدر نے جن کو ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری بنایا ہے وہ سوچ سمجھ کر ہی بنایا ہو گا میں فضول تنقید نہیں کرتا، نئے لوگوں کو میدان میں آنا چائیے۔
چوہدری زاہد اختر نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور اس بات کا برملا اظہار کیا کہ عمران خان ہی پاکستانی قوم کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوں گے۔