Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس فیز ٹو کا مقابلہ؛ 3 رکنی ڈیٹا ویری فکیشن ٹیم جہلم پہنچ گئی

جہلم: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس فیز ٹو کے مقابلے کے نتائج کی تیاری شروع کردی گئی، اس سلسلے میں 3 رکنی ٹیم ڈائریکٹر پنجاب لوکل کونسل اکیڈمی نجیب اسلم کی سربراہی میں جہلم پہنچ گئی۔

کلین اینڈ گرین مقابلے کے لئے نامزد جہلم سمیت ملک کے36 شہروں کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی ویری فکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ڈیٹا ویری فکیشن کے بعد مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے شہروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر لوکل کونسل اکیڈمی نجیب اسلم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کا فیز ٹو 15 مارچ 2021ء کو لانچ کیا گیا تھا جو 15 ستمبر 2021ء تک جاری رہا جس کے پانچ بنیادی ستون تھے جن میں بشمول پینے کا صاف پانی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، شجرکاری، لیکوئڈ ویسٹ منیجمنٹ و حفظان صحت اور سینیٹیشن پر وگرام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کہ کلین اینڈ گرین پروگرام سے ماحول میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہو گا۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع کو 45 کروڑ، دوسری پوزیشن میں 25 کروڑ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع کو 15 کروڑ کا سٹی ڈویلپمنٹ پیکج دیا جائے گا۔

بعدازں 3 رکنی ٹیم نے نجیب اسلم کی سربراہی میں شہر کے مختلف سکولز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، پیٹرول پمپس سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button