
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان منشیات اور سامان آتش بازی سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محفوظ ولد نور محمد سکنہ سید حسین سے سامان آتش بازی شرنائیاں 3 عدد، ماچس بم 400 ڈبیاں، جہاز پٹاخے 150عدد، سوتروالے گولے175 عدد، پھلجڑی 350 عدد، چائینہ ماچس170 عدد، بنٹی بم 130 عدد جن کی کل مالیت 30 ہزار روپے ہے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش شاہزیب عرف پھٹہ ولد خالد محمود سکنہ کرلاں تحصیل دینہ ضلع جہلم سے آئس کرسٹل ٹکڑی نما 1275 گرام، ہیروین 2274 گرام اورچرس2427 گرام اور وقاص احمد ولد نثار احمد سکنہ پنڈ جاٹہ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 2160 گرام ہیروئین برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نثار احمد عرف کاکا ولد سعید احمد سکنہ کوٹیڑہ تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین سے 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔