
جہلم: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں بروز اتوار 20 مارچ کو ریلی نکالی جائے گی ، ریلی کے انعقاد کا مقصد وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
ریلی پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کی قیادت میں ضلع کچہری سے شروع ہوکر وائے کراس تک نکالی جائے گی ، ریلی سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد، جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین سمیت شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین بھی خطاب کریں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری فراز حسین نے بتایا کہ کارکنوں کی خواہش پر بروز اتوار 20 مارچ بوقت سہ پہر 3 بجے ضلع کچہری سے وائے کراس تک ریلی نکالی جائے گی ، ریلی سے شرکاء عمران خان کی جانب سے پاکستان کی بقاء و استحکام کے حوالے سے خطاب فرمائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عوام میں ایک سچے لیڈر کی جانب سے کی گئی کوششوں و کاوشوں بارے آگاہی فراہم کریں گے، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے ضلع جہلم میں بے شمار اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کروا رکھے ہیں جس پر ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔