Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عمران خان کی گیڈر بھبکیا ں کھیل تماشہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: عمران خان کی گیڈر بھبکیا ں کھیل تماشہ ختم ہونے کے قریب ہے ، عمران خان نے چند برس قبل جو بویا تھا آج وہی فصل تیار ہے ، جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کاٹنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماہ مبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں، من مانے نرخوں نے متوسط طبقے کی چیخیں نکال دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تعطل کارروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، حکومت عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی سے خوفزدہ ہو کر منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، الزامات اور نام بگاڑنے کے ماہر نے ملک کو بحرانوں اور مہنگائی کے سونامی کے سوا کچھ نہیں دیا، پوری قوم قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب دیکھ رہی ہے۔

چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ قوم عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں بلدیاتی انتخابات کی بجائے عام انتخابات کی نوید سنے گی کارکنان عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ عمران خان نے چند برس قبل جو بویا تھا آج وہی تیار فصل کو کاٹنا پڑرہی ہے ، عمران خان کی گیڈر بھبکیاں کھیل تماشہ ختم ہونے کے قریب ہے ، ان کے اپنے ساتھی ارکان اسمبلی ان کو چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کے غرور اور تکبر کا سورج غروب ہورہاہے ، تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے والے آج اپنے بدترین انجام کو پہنچ رہے ہیں ، عمران خان عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے پہلے ہی ہار چکے ہیں ، ان کے درجنوں ارکان اسمبلی کھل کر ان کے خلاف میدان عمل میں نکل آئے اب عمران خان کا پتلی تماشہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ، عوام یومِ تشکر منانے کی تیاریاں کریں۔

چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں جمہوریت کی بالادستی عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کرپشن میں اضافے اور مہنگائی کے طوفان کے خلاف پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا25 مارچ کو بھرپور استقبال کیا جائیگااور 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button