Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مسافرگاڑیوں کے مالکان نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرائے میں مزید اضافہ کر دیا

جہلم: جہلم شہر سے دوسرے شہروں میں چلنے والی مسافرگاڑیوں کے مالکان نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرائے کم کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں میں لڑائی جھگڑوں کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ایک خاتون مسافر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ کھٹارہ نما ویگنوں کا عملہ جہلم سے دینہ سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں جبکہ ویگن میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس دیا جاتا ہے۔

نشستوں پر 3 کی بجائے 5 مسافروں جبکہ فرنٹ سیٹ پر 3/4 مسافروں کو زبردستی بیٹھا دیا جاتا ہے ، اس پر بھی ڈرائیورز اکتفا نہیں کرتے ہوئے مزید ایک سواری کو اپنے رانگ سائیڈ پر بیٹھا لیتے ہیں، زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر ڈرائیورز بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ، خواتین مسافرں کیساتھ سخت بدکلامی کا بھی مظاہرہ کیاجاتا ہے۔

شہریوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررہ کردہ کرایہ ناموں کے مطابق ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ضلع جہلم میں کرائے نامے جاری کرنے اور اس پر عملدرآمد کروانے کا پابند بنایا جائے تا کہ شہری باعزت طریقے سے گاڑیوں میں سفر کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button