Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں جے آئی یوتھ ضلع جہلم کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، ڈاکٹر قاسم محمود سمیت عہدیداران کی شرکت

دینہ: جے آئی یوتھ ضلع جہلم کی ایگزیکٹو کونسل کا دینہ میں اہم اجلاس، اجلاس کی صدارت صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل نے کی، اجلاس میں ڈاکٹر قاسم محمود اور جے آئی یوتھ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نجی ہوٹل میں جے آئی یوتھ ضلع جہلم کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا، اجلاس کی صدارت صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل نے کی، ان کے ہمراہ اویس اسلم مرزا صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب بھی موجود تھے۔

اجلاس میں امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری،مرکزی نائب صدر شفیق بٹ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جنید وہاب اور فیاض بٹ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

صدر جے آئی یوتھ ضلع جہلم عبدالسلام پر پرعزم کااظہار کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جے آئی یوتھ کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی بات چیت کی گئی اور ہر یوسی میں دو سے تین یونٹ بنانے پر زور دیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button