
ڈومیلی: آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایس ڈی او آئیسکو ڈومیلی میں تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن کی ٹیم اشفاق ایل ایم آئی اور عتیق اے ایل ایم نے گھریلوبجلی میٹر بنام مرزا شہزاد اقبال ولد کرامت حسین کو چیک کیاتو متعلقہ صارف مین پی وی سی تار سے ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہاتھاجوکہ قانون جرم ہے۔
ایک اور کاروائی میں ڈومیلی میں ہی مرزا عبدالعزیز ولد فضل کریم کے گھریلوبجلی میٹر کو چیک کیاتو وہاں پر بھی صارف نے پی وی سی سے ڈائریکٹ بجلی کی تار لگا کر بجلی استعمال کر رہا تھا، مرزا ہارون خورشید ولد خورشید سکنہ ڈومیلی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تھانہ ڈومیلی نے دونوں بجلی چوروں کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کی دفعہ 4621 کی تحت ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی جبکہ ایک ویڈیو میں بزرگ بجلی چوری کا اعتراف بھی کر رہا ہے۔