Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

نااہل حکومت نے غریبوں کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں۔ نوابزادہ مطلوب مہدی

پنڈدادنخان شہر میں سیاسی درجہ حرارت گرم ہو گیا، مسلم لیگ (ن) کا اسلام نگر میں کنونشن کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کنونشن کا انعقاد معروف سماجی سیاسی رہنما سابق کونسلر چوہدری اقرار حسین بلا اور سابق جنرل کونسلر چوہدری انتظار الحق نے کیا جبکہ شہر بھر سے درجنوں قافلے مقامی قائدین کی قیادت میں کنونشن ہال پہنچے۔

کنونشن میں سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، نااہل حکومت نے غریبوں کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں، نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

لیگی ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن ختم ہو چکے ہیں، قائدین کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔

کنونشن اسلام نگر میں منعقد ہوا جس میں عبدالجبار شامی حویلی میرج، چوہدری زبیر جمیل، چویدری عمران نواب، پیر طارق، راجہ مدثر مٹھو، راجہ عمران حیات مانی، شاہد بھاگوان، ندیم گجر، ملک فیاض، ملک عامر گولہ، راجہ قیصر حفیظ رضا سنی، فیصل قریشی، ارشد افضل بٹ ملک صفدر، خواجہ وقاص سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چوہدری اقرار حسین بلا اور چوہدری انتظار الحق نے قائدین سمیت کنونشن میں آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button