
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اعجاز عرف گڈو ولد سردار خان سکنہ کھجور والی گلی چوٹالہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 220 گرام چرس اور سبطین حیدر عرف گورا ڈیلر ولد عرفان حیدر سکنہ نواں لوک جہلم کو گرفتار کرکے 180 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم خلیل احمد ولد اللہ دتہ سکنہ قلعہ راجگان تحصیل سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور ملزم محمد بلال ولد محمد نذیر سکنہ گھرالہ سوھاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹرشراب برامدکر کےمقدمات درج کر لئے۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد علی عرف اچھو پراچہ ولد طارق محمود سکنہ دھریالہ جالپ پنڈدادنخان جہلم کو گرفتار کر کے 220 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائن پولیس جہلم نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد صابر ولد اورنگزیب سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتشبازی4 پیکٹ شرنائیاں 21 پیکٹ پٹاخے,2 پیکٹ فرشی گولے,6 پیکٹ انار اور 2 پیکٹ ترلانی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔