
جہلم سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی نے 31 مارچ تک توسیع کر دی، نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سکولز کی رجسٹریشن کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسڑیشن کے معاملے پر ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں 2ہفتے کی توسیع دے دی، اب پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کیلئے31 مارچ تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
اتھارٹی کی طرف سے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک رجسٹریشن کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔اس سے قبل رجسڑیشن کی آخری تاریخ 15 مارچ تھی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن تک رجسٹریشن نہ کروانے والے نجی تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے گا۔