
جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور 3 پتنگ باز ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان ارشد اور وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے بندوق 12 بور، پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر لیا جبکہ 3 پتنگ باز ملزمان ندیم، بسام اور بلاول کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 4 پتنگیں معہ 3 ڈوریں برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔