
دینہ میں کام کے دوران لوہے کی سیڑھی بجلی کی تاروں کے ساتھ ٹکرانے سے 2 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر واقع ہائی وے کے دفتر میں 2 افراد محمد شان ولد خدا بخش عمر 26 سال سکنہ ملتان ، محمد کاشف ولد اللہ بخش عمر 23 سال سکنہ ملتان بجلی کا کام کر رہے تھے کہ کام کے دوران لوہے کی سیڑھی بجلی کی مین تاروں کے ساتھ جا ٹکرائی۔
سیڑھی بجلی کی مین تاروں کے ساتھ ٹکرانے سے دونوں افراد کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔