دارالامان جہلم میں پنجابی ثقافت کا دن منایا گیا، محکمہ سوشل ویلفیئراور علاقے کی اہم سماجی خواتین کی شرکت

جہلم: دارالامان جہلم میں پنجابی ثقافت کا دن منایا گیا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور علاقے کی اہم سماجی خواتین نے شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب واجد حسین چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ،جہلم تھے۔ دارالامان کی ایڈوائزری کمیٹی کی خواتین ممبران نے خصو صی طور پرشرکت کی، جن میں سیدہ خاتون، رشیدہ عزیز، ایڈووکیٹ شازیہ نیئر اور دیگر خواتین تھیں۔

دارالامان میں مقیم خواتین اور سٹاف نے سٹال لگایا جس پر مختلف پرانی نایاب چیزیں سجائی گئی۔انہوں نے مہمانوں کو پیتل کے برتنوں میں لسی پیش کی۔ مکئی کی روٹی، ساگ، بریانی کے ساتھ ساتھ اچار سجایا گیا۔سٹال پر لالٹین، پنکھیاں، پیتل کے برتن، مٹی کے برتن اور چرخے کا ماڈل رکھا گیا۔

چارپائیوںاور موڑھوں پر مہمانوں کو بٹھایا گیا جن پر ہاتھ کی کڑھائی کا کام ہوا تھا۔رہائشی خواتین نے پنجاب کے روایتی کھیل پیش کیے۔ان مہمانوں کے ساتھ ساتھ ادارے میں مقیم خواتین نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پرطیبہ ناصر، سپرنٹنڈنٹ دارالامان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی ثقافت بہت رنگین اور زندگی سے قریب ترین ہے۔ یہ اداراہ تشدد سے متاثرہ خواتین کو جواپنی فیملی اور گھر بار چھوڑ کر یہاں پناہ لئے ہوئے ہیں ان کی دل جوئی کے مختلف پروگرام منعقد کرتا ہے تاکہ وہ یکسانیت کا شکار نہ ہو جائیں۔ یہ پروگرام بھی ان کے لئے ترتیب دیا گیا جو ان کی شمولیت کے بغیر ناممکن تھا۔

طیبہ ناصر نے مزید بتایا کہ ہم نے ان تمام خواتین کورنگا رنگ کے سوٹ فراہم کیے ہیں جو انھوں نے پنجابی طر ز کے سلائی کیے اور اس فنکشن کے لئے تیار ہوئی ہیں۔ یہ خواتین اور بچیاں آج کے دن کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

واجد حسین چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ نے حاضرین سے خطاب کیا اورمس طیبہ ناصر مع تمام سٹاف ممبران اور رہائشی خواتین کاپروگرام سجانے اور مہمانوں کی شمولیت کا شکریہ ادا کیا۔

واجد حسین چوہدری اور طیبہ ناصر نے اس موقع پرشجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے اور دعائے خیر کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button