Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک میں معتدل خوراک کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم: رمضان المبارک میں افطاری اور سحری میں معتدل خوراک کے استعمال سمیت سبزیوں، پھلوں، دہی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ سموسے، پکوڑوں اور تلی ہوئی اشیاء سے جتنا ممکن ہو سکے پر ہیزکرنا چاہئے، ہر روزہ دار کو اپنی خوارک کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفواد مجید چوہدری نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء روزہ داروں کو سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہئیے، افطار کے وقت مقصد صرف بھوک مٹانا نہیں بلکہ معتدل خوراک کے استعمال سمیت سبزیوں، پھلوں، انڈہ، دہی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمو سے، پکوڑوں اور تلی ہوئی اشیاء سے ہر ممکن پر ہیز بہتر ہے، ان اشیاء سے پیٹ، معدے اور دل کے امراض جنم لیتے ہیں مرغن و چکناہٹ سے بھر پور غذا کے استعمال میں بہت احتیاط برتنی چاہئے ، ہمیں دوسروں کو بھی آگاہ کرنا چاہئے کہ اپنی خوارک پر توجہ دیں تو صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے، بہت زیادہ میٹھے سے بھی پریشانیاں جنم لیتی ہیں۔

ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے کہا کہ اکثر لوگ ایسی غذااستعمال کرتے ہیں، جو دیر سے ہضم ہوتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انکو معدے کے امراض گھیر لیتے ہیں۔ اس لئے ہمیں معتدل خوراک کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button