
جہلم: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنے سے ملانے کی روایت برقرار، 6 سالہ فہد کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ فہد گھر سے باہر نکلا جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آیا،واقعہ کی اطلاع پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او صدر معہ ٹیم نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بچے ہم سب کے لیے سانجھے ہیں، ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔