Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم اور پنڈدادنخان میں تین مختلف حادثات میں خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی

جہلم اور پنڈدادنخان میں تین مختلف حادثات میں 11 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ راٹھیاں کے مقام پر فورڈ ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے 2 شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم اور 4 طبی امداد دے کر فارغ کر دیا۔

دوسرا حادثہ بھی جہلم میں جی ٹی روڈ پر راٹھیاں موڑ کے مقام پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئےجنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تیسرا حادثہ پنڈدادنخان میں آدووال سٹاپ جہلم پنڈدادنخان روڈ پر پیش آیا جہاں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button