Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈی پی او جہلم نے سٹی سرکل پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تھانہ سٹی میں روزہ افطاری

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سٹی سرکل پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تھانہ سٹی میں روزہ افطار کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی میاں افضال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز اور پولیس اہلکاران شامل تھے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ سخت حالات میں مشکل ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار داد کے مستحق ہیں، ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے تاکہ بروقت اُن مسائل کا تدارک کیا جاسکے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر تندہی کے ساتھ سرگرم عمل ہے، فرض کی بہترین انجام دہی پر فورس کا ہر جوان قابل تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button