Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سید منشاء عباس بخاری کو ان کی ملک بھر میں دینی و سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا

پنڈدادنخان: سید منشا عباس بخاری سجادہ نشین معروف مذہبی شخصیت پیر کاکیاں والی سرکار کو ان کی ملک بھر میں دینی و سماجی خدمات پرتحصیل پریس کلب(ر)پنڈدادنخان نے ایوارڈ دیا، دربارقلندر پاک کاکیاں والی سرکار پر تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اسد بخاری، چوہدری رفیق، اطہر عمران، چوہدری عجاز محمود، محمد طلحہ سیالوی، طلحہ بخاری، برہان بخاری نے ڈھڈی تھل معروف کاکیاں والی سرکار کے دربار پر حاضری دی۔

اس موقع پر معروف مذہبی و سماجی شخصیت سید منشاء عباس بخاری سجادہ نشین دربار قلندر پاک معروف کاکیاں والی سرکار آف ڈھڈی تھل نے تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کی آمد پرپرتپاک استقبال کرتے ہوئے تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کو اجرک پیش کیں جبکہ پریس کلب کی جانب سے منشاعباس بخاری کی خدمات کو سہراتے ہوئے ایورڈ پیش کیا۔

سید منشا عباس بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنے نفس کی بات نہیں ماننی چاہیے بلکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عملہ کرنا چاہیے ہمیں اپنے کردار گفتار سے اور مذہبی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انسانوں کو سچائی کے رستہ پر لگانا ہے اس وقت تقریبا 64ملکوں میں سورۃ الرحمٰن کا انِ کی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے ایک مخصوص انداز میں قاری باسط کی آواز میں سننے سے بہت سی بیماریوں سے شفا ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا کاکیاں والی سرکار نے اپنی زندگی میں سید شاکر کو اپنا خلیفہ مقرر کیا تھا جنہوں نے عرس کے موقع پر مجھے پیر کاکیاں والی سرکار کے جانشین کی دستار بندی کی۔ سید منشاء عباس بخاری نے علاقہ بھر کے مسائل اجاگر کرنے پر تحصیل پریس کلب کے صحافیوں کو دعائیں دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button