
جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار، ہیروئن اور چرس برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے صدر پولیس نے منشیات فروش ملزم ناصر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 120 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
للِہ پولیس نے منشیات فروش ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہے جس کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔