Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم کی سڑکوں کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا، شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی اندرونی سڑکوں سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ قائم سروس روڈ کے دونوں اطراف ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشے والوں نے مستقل بنیادوں پر قبضے جما رکھے ہیں جہاں ریڑھی بان اور چنگ چی و لوڈررکشے کھڑے کر سبزی و فروٹ کی فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔

شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے سب سے زیادہ گھمبیر صورتحال صبح دوپہر اور شام کے وقت ہوتی ہے شہری حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین طلباء و طالبات بر وقت اپنے محکموں و تعلیمی اداروں میں نہیں پہنچ پاتے جبکہ تجاوزات کی وجہ سے سیکورٹی رسک میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ۔

شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کو جلد از جلد ہٹایا جائے تا کہ سڑکیں کشادہ ہوں اور شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button