
جہلم میں جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں کی حدود میں جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور رحمٰن سعید موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
کار ڈرائیور احمد نے غلط سائیڈ سے گاڑی چلاتے ہوئے رکشہ کو ٹکر ماری، ایس ایچ او کالا گجراں معہ ٹیم نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔