Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ: نوسر باز بڑی چالاکی کے ساتھ نوجوان کی جیب سے لاکھوں روپے نکال کر لے گیا

دینہ میں نوسر باز نے بڑی چالاکی کے ساتھ سابق کونسلر کے صاحبزادے کی جیب سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے نکال کر لے گیا، نوجوان بچوں کے بیگ خریدنے کے لیے بازار آیا ہوا تھااور جب واپس گھر پہنچا تو دیکھا کہ جیب سے پیسے غائب تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں سابق جنرل کونسلر راؤ محمد صدیق کے صاحبزادے راؤ شاہد بچوں کے سکول بیگ خریدنے کے لیے بازار آیا ہوا تھا کہ اسی دوران کسی نے اس کی قمیض کی سائیڈ والی جیب سے شاپر بیگ میں پڑے ایک لاکھ 25ہزار روپے نکال لیے۔

نوجوان راؤ شاہد جب گھر پہنچ کر جیب کو ہاتھ لگایا تو پیسوں کا شاپر غائب تھا جس کا کچھ پتہ نہ چل سکا ، جس سے نوسر باز بڑی چالاکی کے ساتھ اپنا کام تمام کر گیا، دینہ میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button