Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عالم اسلام کو متحر ہو کر طاغوتی ہتھکنڈوں سے محفوظ ہونے کی تدبیر کرنا ہو گی۔ سید اخلاق حسین نقوی

دینہ: عالم اسلام کو متحر ہو کر طاغوتی ہتھکنڈوں سے محفوظ ہونے کی تدبیر کرنا ہو گی، وگرنہ اغیار کی سرپرستی میں ذلت کی زندگی گزار نے پر مجبور ہوں گے۔ سعودی عرب اور ایران میں نفرتیں ختم کر کے اسلامی بھائی چارہ کا قیام اسلامی اور عالمی امن کیلئے نیک فال ثابت ہو گا۔

یہ بات سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے ضلع جہلم نے چک169 شمالی سرگودھا میں ملک الیاس رضا کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سال پہلے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا تھا

تہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا
شاید کرہ ارض کی تقدیر بل جائے

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنت البقیع میں موجود مزارات مقدسہ کے قیام پر متفق ہونا مسلمانان جہاں کے قلبی سکون کا باعث بنا ہے، ماہ صیام تقاضہ کرتا ہے کہ نفرتیں ختم کر کے مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ نفرت و کینہ کی فضا ء قوموں کو نابود کر دیتی ہیں۔ محبت و اخوت اور بھائی چارہ کو فروغ دیکر اللہ کی رضائیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مجلس عزاء سے علامہ عبد الحسن سرحدی ذاکر اہل بیت محمد باقر ڈھکو ذاکر افتخار حسین شاہ آنصر عباس علوی ذاکر اہل بیت گلشن شہزاد شیرازی ذاکر صادق شیرازی اور ارباب حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔ سکیورٹی کے فرائض مختار فورس اور ام البنین ڈبلیو ایف کے مقامی یونٹس نے سر انجام دئیے۔

آخر میں عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کے استحکام اور خوشحالی اور افواج پاکستان کی کامیابی و کامرانی فلسطین اور کشمیر کی مکمل آزادی کی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button