Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر اور گردونواح کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کو سرعام پامال کرنے لگے

جہلم: شہر اور گردونواح کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کو سرعام پامال کرنے لگے،گندگی کے ڈھیروں پر جانورذبح کئے جانے کی اطلاعات، محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ دار ان نے آنکھیں بند کر لیں، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور ملحقہ علاقوں کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس سلاٹر ہاؤس میں گندگی کے ڈھیروں اور گندے پانی کا استعمال کر کے گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ سلاٹر ہاؤس میں پچھلے کئی ماہ سے پانی والی موٹر خراب پڑی ہوئی ہے۔

جہاں واٹر سپلائی کے کنکشن کا پانی ایک حوض میں جمع کر کے جانوروں کے گوشت کو صاف کیا جاتا ہے، ناقص انتظامات کیوجہ سے جانوروں کا گوشت جراثیم زدہ ہوتا ہے جس کے استعمال سے شہری پیٹ سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سلاٹر ہاؤس کی خراب موٹر کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت خرید کر استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button