Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پابندی کے باوجود کوڑے کو آگ لگانے کا سلسلہ تھم نہ سکا

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پابندی کے باوجود کوڑے کو آگ لگانے کا سلسلہ تھم نہ سکا،چیک اینڈ بیلنس کا فقدان، آس پاس کے مکینوں کیلئے صورتحال پریشان کن، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر ز کوڑا کرکٹ جمع کر کے سڑکوں کے کناروں پر آگ لگا دیتے ہیں جس سے اٹھنے والے دھوئیں سے جراثیم ماحول میں پھیل کر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صورتحال پر مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کوڑا کرکٹ، فلیتھ ڈپو میں پھینکنے کی بجائے بازاروں اور گلی محلوں میں آگ لگا دیتے ہیں جس سے اٹھنے والا زہریلا دھواں بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ گزشتہ برس لاہور ہائی کورٹ نے کوڑے کرکٹ سمیت دیگر اشیاء کو آگ لگانے پر سخت پابندی عائد کردی تھی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگانے والے سینٹری ورکرز کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ ماحول آلودہ ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button