Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

آسٹریلین ایجوکیشن آفس AEO کے ایڈمنسٹریٹر خلیل احمد نے ایم ڈی SLS کالج کو ایوارڈ سے نوازا

جہلم: آسٹریلین ایجوکیشن آفس AEO کی طرف سے بی ٹو بی اداروں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرپور میں ’’مِیٹ اپ‘‘ پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں آزاد کشمیر اور ضلع جہلم کے نمایاں اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا۔

اے ای او کی ٹیم اس پروگرام کے انعقاد کیلئے خصوصی طور پراسلام آبادسے میرپور آزاد کشمیر آئی۔ آسٹریلین ایجوکیشن آفس AEOکے ایڈمنسٹریٹر خلیل احمد نے اپنی تقریر میں SLS کالج کی سپورٹ کو سراہا اور ایم ڈی ایس ایل ایس سرفراز ملک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام پارٹنررز اداروں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔نئے تعینات ہونے والے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر ظہیر چوہدری نے بھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایل ایس کالج AEO کابھی IELTS ٹیسٹ اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کیلئے مستند ادارہ اور گولڈ پارٹنرہے۔ AEO ٹیم نے اعادہ کیا کہ وہ اپنے پارٹنرزش اداروں کو آئلز ٹیسٹ کی رجسٹریشن اور ان سینٹرز کے سٹوڈنٹس کو ٹیسٹ کیلئے تیا ر کرنے کیلئے ہر ممکنہ معاونت دیتے رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ جہلم میں SLS کالج برٹش کونسل کا بھیB2B پارٹنر ہے۔

یاد رہے کہ SLS کالج کا ڈسٹرکٹ جہلم میں صف اول اور پاکستان بھر میں آئلز اور خصوصی طور پریوکے میرج انگلش ٹیسٹ میں سب سے اچھا رزلٹ دینے والے صف اول اداروں میں شمار ہوتا ہے، یوکے میرج انگلش کے 152ٹیسٹ ایسے ہیں جن میں SLS کالج کے سٹوڈنٹس کارزلٹ 100فیصدرہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button