
دینہ: باغاں کے علاقے اڈہ باغ مشین کی مشہور و معروف شخصیت راشد شفیع کھٹانہ المعروف راشد جی دل کا دورہ پڑنے کا باعث انتقال کر گئے۔
راشد کھٹانہ علاقے کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد شفیع مرحوم کے صاحبزادے، معروف نعت خوان حیدر کھٹانہ کے بھتیجے، روہتاس سکول کے ماسٹر طاہر شفیع کے بھائی، عرفان القرآن سکول کے پرنسپل زاہد شفیع کے بھائی،ساجد شفیع اور ندیم کھٹانہ کے بھائی، باؤ خالد کھٹانہ سٹیٹ لائف کے چچا زاد بھائی جبکہ برطانیہ میں مقیم ریڈیو پریزینٹر اور صحافی تنویر کھٹانہ کے خالہ زاد بھائی، برطانوی نشید آرٹسٹ حافظ عقیل طارق کے پھپھی زاد اور معروف برطانوی نعت خوان طلحہ طارق کے ماموں تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ گگڑ روڈ والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی اور انہیں ملحقہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں علاقے بھر کی سماجی، سیاسی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کی عمر پچاس برس کے لگ بھگ تھی اور وہ باغاں کی معروف بک سیلرز کی دکان کھٹانہ بک سیلرز کے پروپرائیٹر تھے۔