
سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر اے این ایف کی کارروائی، راولپنڈی سے لاہور سپلائی کے لیے لے کر جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، میاں بیوی گرفتار، ملزمان کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لیے جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہو ئے دوران چیکنگ کار نمبری APB-658 مہران کو روکا اور دوران تلاشی ملزمان نے بڑی مہارت کے ساتھ کار کے خفیہ خانوں میں 5 کلو منشیات چھپا رکھی تھی ، ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 750گرام چرس اور ایک کلو گرام افیون برآمد کر لی۔
گرفتار ہو نے والے ملزمان عبدالشکور ولد عبدالغفور اور اس کی بیوی کنول محمود شامل تھی، بتایا جاتا ہے کہ دونوں میاں بیوی راولپنڈی سے لاہور منشیات سپلائی کے لیے لے کر جا رہے تھے کہ این ایف کے ہتھے چڑھ گئے، دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔