Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری نذر حسین گوندل کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شامل

پنڈدادنخان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے دو بار رکن پنجاب اسمبلی رہنے والی ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی سیاسی شخصیت چوہدری نذر حسین گوندل نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل کے ہمراہ چوہدری محمد اصغر گوندل، بلال نذر گوندل، تصور عباس پھپھرا سمیت پورے گروپ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل نے پی پی پی رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی معیت میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ضلع جہلم سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی زعماؤں کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button