
جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد اور ایس ایچ او صدر بدر منیر معہ ٹیم کی بڑی کارروائی، اپنے ہی بھائی انسپکٹر خالد محمود کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 3 یوم میں گرفتار کر لیا گیا۔
وقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود موقع اور ہسپتال کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او صدر کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد اور ایس ایچ او صدر بدر منیر معہ ٹیم کی بڑی کاروائی، اپنے ہی بھائی انسپکٹر خالد محمود کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم 03 یوم میں گرفتاروقوعہ کے روز اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود pic.twitter.com/JdbI8oZ5nJ
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) March 31, 2023
ملزم کی شناخت طارق محمود کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے 3 یوم قبل تیز دھار آلے کے وار سے اپنے بھائی انسپکٹر خالد محمود کو قتل کر دیا تھا،ملزم طارق نے اپنے بھائی انسپکٹر خالد محمود کو گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا تھا،تاہم ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزم کو چند یوم میں ہی گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او منگلاملک نثار احمد معہ ٹیم اور ایس ایچ او صدر بدر منیر معہ ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام دس دس ہزار روپے، تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازاگیا۔