Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

حکومت دیہی مرکز صحت میں کوالیفائیڈ اور تجربہ کار طبیبوں کو تعینات کرے۔ حکیم سید اختر علی شاہ

پنڈدادنخان: حکومت دیہی مرکز صحت میں کوالیفائیڈ اور تجربہ کار طبیبوں کو تعینات کرے، دیہی علاقوں میں آج بھی ستر سے اسی فیصد آبادی ملکی دیسی جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی دیسی ادویات جوکہ ہر قسم کے سائیڈ ایفکٹ سے مبرا ہیں استعمال کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس پنڈدادنخان کے اجلاس میں ضلعی صدرپی ٹی سی حکیم سید اختر علی شاہ بخاری اور دیگر طبیبوں نے ایک مشترکہ قرارداد میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہومیو کے ساتھ ساتھ طبیبوں کی دیہی مرکزی صحت اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں طبیبوں کی سیٹس کو بحال کرے اور طب یونانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اجلاس میں نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر حکیم احمد سلیمی اور دیگر اراکین نیشنل کونسل فار طب اور ڈویژن صدر پی ٹی سی راولپنڈی ڈویژن پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر حکومت پنجاب محکمہ صحت اور دیگر ذمہ داران سے رابطہ قائم کریں اور شعبہ طب کے فروغ اور کوالیفائیڈ تجربہ کار حکماء کو دیہی مرکز صحت اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں تعیناتی کے سلسلہ میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ غریب عوام ملکی جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ کم قیمت اور سائیڈ ایفکٹ سے مبرا ادویات سے اپنا علاج و معالجہ کرا سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button