Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ میں آٹا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 500 آٹے کے تھیلے برآمد

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر محکمہ فوڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 500 آٹے کے تھیلے کے پی کے میں سمگل کرنے کی کوشش نا کام ، ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اور پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ٹرک نمبری GLTD-2820 جس پر 500 آٹے کے تھیلے سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر محکمہ فوڈ اور پولیس نے ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے مقام پر گاڑی کو روک لیا اور ٹرک میں لوڈ 500 آٹے کے تھیلے برآمد کر لیے اور ایک ملزم ولید ھندہ سلفی ولد آصف خان سکنہ ہری پور کو گرفتار کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ آٹا گجرات سے لوڈ کرکے کے پی کے میں لے جایا جا رہا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح غیر قانونی گندم اور آٹے کی تر سیل کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button