
جہلم: اسلام آباد گرائمر ہائی سکول کی رنگارنگ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں پروفیسر شریف ساجد، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن میڈم صائقہ پرنسپل پنجاب کالج، ڈاکٹر شاہد سہیل اور سر یاسر سعید پرنسپل دار ارقم سکول نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی، بچوں میں انعامات تقسیم کیے، رنگا رنگ پروگرام پیش کرنے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی، پرنسپل میڈم سمیرا سعید نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔