جہلم میں شب برات سے قبل پٹاخوں کی گھن گرج شروع ہو گئی

جہلم: شب برات سے قبل پٹاخوں کی گھن گرج شروع ہو گئی۔

اندرون شہر کے علاقوں میں رواں ہفتے سے پٹاخوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے جس کی وجہ مریض ،طالب علم ،اور خاص کر چھوٹے بچوں کے لیئے ازیت سے دوچار کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

خاص کر ماچس بم جسے چائنہ ماچس بم بھی کہا جاتا ہے یہ کچھ سکینڈ کے بعد پھٹتا ہے اور قریب سے گذرنے ولا اس ناگہنانی آفت سے یکدم خوف زدہ ہو جاتا ہے اور یہ مریضوں کے لئے خاص کر دل کے مریضوں کے لیئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

چھوٹے بچے اس کو اکثر گندی نالیوں میں پھینک کر بھاگ جاتے ہیں اور جب یہ پھٹتا ہے تو گندی نالی کا کیچڑ آس پاس سے گذرنے والے راہ گیر پر پڑتا ہے جس سے ان کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں ، خاص کر نمازی زیادہ پریشان دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ اس ماچس بم کو پھینکنے والا اس کے پھٹنے سے پہلے ہی غائب ہو جاتا ہے ،اس کے علاوہ ہر وقت اسکے پھٹنے سے شورغل کی فضاء بنی رہتی ہے۔

اہل علاقہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس لینے اور پٹاخے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button