Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

الخدمت فاؤنڈیشن دینہ کے زیراہتمام مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم

دینہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سو سے زائد مستحقین خاندانوں میں مفت راشن پیکج تقسیم کردیاگیا۔

امیدوار حلقہ پی پی 25 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا، راشن میں مختلف ضروریات اشیاء شامل تھی۔ اس موقع پر فیاض بٹ جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ رمضان غم خواری کا مہینہ ہے اس میں بڑھ چڑھ کرلوگوں کی مدد کرنی چاہیے، اپنے اردگرد کسی کو بھوکہ نہ رہنے دیں راشن دیں تاکہ سحری و افطاری باآسانی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل دینہ کے علاوہ ضلع بھر میں کام کررہی ہے، مخیرحضرات الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کریں تاکہ مزید مستحقین تک راشن پہنچ سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button