Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈومیلی میں غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں قائم، انتظامیہ خاموش، شہری لٹنے لگے

ڈومیلی: علاقہ ڈومیلی میں غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں قائم، من مانے ریٹ وصول کئے جانے لگے، انتظامیہ غائب، شہری لُٹ گئے، پیمانوں میں بھی کمی کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی اور اس کے اردگرد کے دیہاتوں میں بے شمار غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمارہوچکی ہے۔ مہنگائی کیساتھ ساتھ پٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے بھی شہریوں سے خوب لوٹ مار کا بازار گرم رکھاہوا ہے۔

ان ایجنسیوں پر 300 سے 320 اور 330 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، جو غیر قانونی عمل ہے۔ تمام ایجنسیوں میں ایمرجنسی آلات ہی نہیں ہیں۔ایمرجنسی آلات نہ ہونے سے بڑا سانحہ بھی رونماہوسکتاہے۔

بھوگی چک،گتر،دانی دہرہ،پدھری اور دیگر علاقوں میں ایجنسیاں قائم ہیں، سب کے اپنے من مانے ریٹ مقرر ہیں اور پیمانوں میں کمی کی بھی اطلاع ہیں، غریب شہریوں سے خوب لوٹ مار کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ غائب ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، چیکنگ کرنے والے ادارے لمبی تان کرسوگئے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر ان کیخلاف کارروائیاں عمل میں لانے کامطالبہ کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button