Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ہیپی ہوم سکینڈری سکول جہلم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جہلم: ہیپی ہوم سکینڈری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، پرنسپل مسز شمیم خالد و سٹاف نے مہمان خصوصی افتخار حسین ملک و دیگر شرکاء تقریب کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیپی ہوم سکینڈری سکول جہلم میں پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل مسز شمیم خالد اور سٹاف نے مہمان خصوصی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن جہلم افتخار حسین ملک، بچوں کے والدین اور دیگر شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر والہانہ استقبال کیا۔

سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے گئے اور تمام سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے، طلباء نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button