پنڈدادنخان: ہم دنیا اور آخرت میں اسلام کے احکامات پر عملدرآمد کر کے ہی نجات حاصل کر سکتے ہیں، پانچ وقت کی باقاعدہ نماز ہر مرید اور پیر پر پڑھنا لازمی ہے، ہر چیز کی معافی ہوسکتی ہے نماز کی معافی نہیں، اسلامی اشعار پر عملدرآمد کر کے ہی ہم فلاح کا راستہ پا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ نقیبی نے صوفی پیر راجہ محمد بشیر دریائی نقیبی کے سالانہ عرس کے اختتام پر اپنے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سابق صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان اور معروف قانون دان راجہ ضمیر احمد بشیر کے والد دریائی صوفی پیر راجہ محمد بشیر نقیبی کا عرس نواحی گاؤں ڈفر پنڈدادنخان میں منعقد ہوا۔
عرس مبارک میں بڑی تعداد میں مریدین نے شرکت کی اور نئے مریدین نے صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ نقیبی کے ہاتھ پر بیت کی، اس موقع پر مقامی میرج ہال میں محفل سماء منعقد ہوئی جس میں معروف قوالوں عقیدت مندوں اور مردین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر راجہ ضمیر احمد بشیر کی طرف سے تمام حاضرین کو بھرپور لنگر بھی پیش کیا گیا۔