
پڑی درویزہ کے رہائشی پاکستان مسلم لیگ نواز کے دیرینہ کارکن ملک محمد مختار نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے مطالبہ کیا ہے، مفت آٹا سکیم کے تحت تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے بڑے گاؤں پڑی درویزہ، دئیوال، پھلڑے سیداں اور سگیال تک جیسے دیہات میں مفت آٹا کے ٹرک آنے لازمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل سوہاوہ دس یونین کونسلوں پر مشتمل ہے اس لئے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم اور اے سی تحصیل سوہاوہ کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں کہ ہر بڑے دیہات، فرنچائز یوٹیلٹی سٹور پر بھی مفت آٹا فراہم کیا جائے تا کہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ شہری حکومت کی امدادی سکیم سے استفادہ کر سکیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ بہتر تو یہ تھا کہ بجائے مفت آٹا کے تھیلے کے ہر شہری کے لئے عید پیکج کی قیمت کا نظام رائج ہوتا اور نادرہ کے ذریعے موبائل میسج پر یہ رقم بینک کے ذریعے شہری کو فراہم کی جاتی۔
ملک محمد مختار کا کہنا تھا کہ مفت آٹا سکیم کی تقسیم کے دوران بد نظمی اور دیگر وارداتوں کے واقعات تشویش ناک ہیں۔ حکومت کو اس سکیم کو دور دراز تک پھیلا کر مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آمدنی کی حد مقرر کیے بغیر ہر پنجابی شہری کو مفت آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کے اندر چلنے والے پروپیگنڈے پر قابو کی فضا پیدا کی جا سکے۔