Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہرکی سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ سے شہریوں سمیت دکاندار پریشان، تعمیر صفر

جہلم: اندرون شہرکی سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑسے شہریوں سمیت دکاندار پریشان جبکہ تعمیر صفر، شہریوں کی قیمتی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تباہ و برباد ہونے لگیں، تاجروں کا کارروبار مفلوج ہو کر رہ گیا، سڑکوں کو اکھاڑ کر تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا،سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے، ٹریفک روانی متاثر، شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر جہلم کی سڑکوں کو 3 ماہ قبل اکھاڑ کرسڑکوں کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا، سڑکوں کو تعمیر کے غرض سے اکھاڑا گیا جبکہ ٹھیکیدار نے سڑکیں اکھاڑنے کے بعد سڑکوں کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے۔

ضلع کچہری روڈ کی بھی کھدائی کر دی گئی، کھدائی سے سڑک پر پھیلنے والے پتھروں سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح جادہ تا شاندار چوک کو پچھلے 3ماہ سے اکھاڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے جس سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تباہ و برباد ہو رہی ہیں جبکہ دکانداروں کا کام بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ سڑکوں کے اطراف موجود گھروں میں دھول مٹی کے پڑنے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں سمیت دکانداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اندرون شہر کی سڑکوں کو جلد از جلد تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button