Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مفت آٹے کی فراہمی بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔ سیکرٹری عثمان انور

جہلم: مفت آٹے کی فراہمی بہت بڑا پراجیکٹ ہے رمضان المبارک میں شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت مصروف عمل ہے اس عوامی فلاح کے منصوبے کا باقاعدہ ریکارڈ اورتقسیم کا باقاعدہ طریقہ کار ہونا چاہئے۔

یہ بات سیکرٹری آرکائیو پنجاب عثمان انور نے ڈی سی دفتر جہلم میں آٹا ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے سیکرٹری عثمان انور کو بتایا کہ جہلم شہر میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزار گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا جس میں سے اب تک دس دن کے اندر نوے ہزار سے زیادہ خاندانوں کو انتہائی احسن طریقے سے آٹے کی تقسیم کی جاچکی ہے۔

ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں 15فلور ملزمیں سے 9فلور ملزسے آٹے کی فراہمی ہو رہی ہے اور روزانہ کی بنیادی پر تقریبا 14 ہزار کے قریب افراد میں تقسیم ہوتی ہے شہر میں 8 میگا پوائنٹ بنائے گئے ہیں جبکہ 60یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے۔

سیکرٹری آرکائیو عثمان انور نے آٹے کی سپلائی اور تقسیم کے ریکارڈ سختی سے چیک کرنے اور تمام آٹا مستحق افراد تک ہر صورت پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی انتظامیہ نے آٹے کی تقسیم کا بہترین نظام بنایا ہے جس کی وجہ سے اب تک اس ضلع میں کسی شہری کی جانب سے شکایت نہیں کی گئی نہ کسی پوائنٹ پر بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران باقی ماندہ ٹارگٹ کوپورا کرنے کیلئے اسی طرح کام کریں اور جلد از جلد تمام مستحق خاندانوں تک مفت آٹے کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button