Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

حکمرانوں کی ضد اور انا ملک میں جاری ہر بحران کو طوالت دینے کا باعث بن رہی ہے۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ضد اور انا ملک میں جاری ہر بحران کو طوالت دینے کا باعث بن رہی ہے اب فیصلہ کن وقت ہے اور اب طے ہو کر رہے گا کہ پاکستان آئین کے مطابق چلے گا یا چند لوگوں کی خواہشات کی تکمیل ہوگی ، امپورٹڈ حکمرانوں کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا سمندر مینار پاکستان جلسہ میں موجود تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے زمان پارک میں ظلم وستم کی انتہا کی پاکستانیوں کیساتھ ریاستی ظلم و جبر کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی، کٹھ پتلی حکمرانوں نے تمام حربے کر کے دیکھ لیا مگر پی ٹی آئی کے جانثار اپنے قائد عمران خان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انشاء اللہ امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے ،تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ان لٹیروں سے قوم کی جان چھڑوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن کر دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، عمران خان کے مینار پاکستان کے کامیاب جلسے نے ملک کی سمت کا تعین کر دیا ہے عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ اب ظلم برداشت کر لیں گے لیکن آئین و قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی منزل کو حاصل کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے اوور سیز پاکستانیز اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے علاوہ کسی پر بھی اعتماد کرنے کو ہرگز تیار نہیں۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے وطن عزیز میں حکومت بنائے گی ، اوور سیز پاکستانیز ملک کو گھمبیر چیلنجز سے باہر نکالنے کیلئے حسب سابق اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button