Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

لٹریسی سنٹرز کا مقصد قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ناخواندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ماریہ جاوید

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تعلیم بالغاں کے سلسلہ میں لٹریسی کلاسز کے آغاز کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں ڈسٹرکٹ آفیسر لیٹریسی جہلم میمونہ انجم، سوشل ویلفیئر آفیسر واجد محمود، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل آفتاب احمد باجوہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک مصطفی احمد شامل ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے اس موقع پر کہا کہ جیل میں لٹریسی سنٹرز قائم کرنے کا مقصد قیدیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اپنے اندر بہتر تبدیلی لا سکیں جہالت اور ناخواندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدی جیل میں تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور معاشرے کا مفید شہری بنیں۔

سپرنٹنڈنٹ جیل تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لٹریسی سنٹر ز کے حوالے سے مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ قیدی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اور انکے اندر مثبت تبدیلی آئے اور وہ رہائی کے بعد مہذب شہری کے طور پر اپنی زندگی گزار سکیں۔

تقریب کے اختتام پر ماریہ جاوید نے خواتین وارڈ، ہسپتال، نوعمروارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button