
پڑی درویزہ: صوبہ پنجاب کے زیر انتظام چلنے والے اداروں کے نئے اوقات کار پر نظر ثانی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر اور دیگر ادروں کے اوقات کار دن 10:30 بجے سے شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن صوبے بھر میں تمام دور دراز کے علاقوں میں موسمی اعتبار سے رمضان المبارک جیسے ماہ مقدس کے دوران دن کا آغاز صبح جلد کر دیا جاتا ہے تو روزہ دار ملازمین کو سہولت میسر ہوتی ہے کہ وہ جلد دفاتر یا اداروں سے ڈیوٹی ختم کر کے قبل از افطاری گھروں کو پہنچ جائیں۔
عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں واقع تمام شہری دیہاتی دفاتر کے اوقات کار صبح 8:30 بجے شروع کیے جائیں اور چٹھی کا وقت دن 1:30 یا 2:00 بجے مقرر کیا جائے تا کہ دیہی عوام کو بلاوجہ صبح ان اداروں کے کھلنے کو انتظار نہ کرنا پڑے۔ سائلین اور ملازمین بھی جلدی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔