
جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف ڈوگر کی زیر صدارت اراضی کے سرکاری نرخوں کے تعین کے لیے ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، اسسٹنٹ کمشنر دینہ قاسم اور متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں تحصیل دینہ اور جہلم کی اراضی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کا جائزہ لیا گیا اور کمرشیلائزڈ اراضی کے رقبے کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ریونیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے دکانوں کے کرائے کو دیکھا جائے گا۔