
جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد عمران اور ٹیم کا منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش ملزمان سمیت تاش پر جواء کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد عمران اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان سمیت تاش پر جواء کھیلنے والے 5 قمار باز ملزما ن کو گرفتارکر لیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان شرافت اور خرم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 کلو 640 گرام چرس اور رقم و ٹک مبلغ 4700 روپے برآمد ہوئی جبکہ تاش پر جواء کھیلنے والے 5 ملزمان رضوان، وسیم، وقاص، عرفان اور غضنفر کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 12240روپے، 6 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی اور قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی اور ٹیم کو شاباش دی۔